حیدرآباد18نومبر(یواین آئی)شہر حیدرآباد میں بی جے پی کے دفتر کے قریب آج کشیدگی پھیل گئی کیونکہ احتجاج کے لئے جانے کے لئے تیار بی جے وائی ایم کارکنوں کو پولیس نے روک دیا جس کے نتیجہ میں ان کارکنوں کی پولیس سے بحث
وتکرارہوگئی۔
اس واقعہ کے سبب کچھ دیر کیلئے ہلکی کشیدگی پھیل گئی۔
مخلوعہ سرکاری ملازمتوں کو پُرکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے دفتر کے سامنے دھرنے کی بی جے وائی ایم نے اپیل کی تھی۔